ابنا نیوز ایجنسی کا تحریک انصار اللہ کے رکن کی شہادت پر تعزیتی پیغام

Tuesday, 11 April 2017
حجت الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک رکن کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے شہید کے بھائی کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ابنا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر حجت الاسلام و المسلمین حسینی عارف نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک رکن

کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے شہید کے بھائی کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔


شہید کے بھائی سید صادق الشرفی کے نام جاری کئے گئے اس تعزیتی پیغام میں ابنا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر نے کہا ہے کہ شہید سید حسن

الشرفی میدان کارزار کا مرد مجاہد، راہ استقامت کا فداکار، دنیا کی رنگینوں سے بے راغب اور راہ خدا میں شہادت کا عاشق تھا۔ یہی مجاہد شہداء،

یمن میں مزاحمت کے علمبردار ہیں انہوں نے اپنے پاک خون سے یمن کی آزادی کے لیے ایک روشن مستبقل رقمطراز کیا ہے۔


انہوں نے آل سعود کی یمن میں دو سال سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ استقامت اور پائیداری

یمن کے لوگوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہی ہے اور خون کا ہر قطرہ جو زمین پر گرتا ہے یمن کی آزادی کے پودے کو سینچتا اور اس ملک کی

قوم کو کامیابی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
9-7=? Captcha