شیخ احمد تیجان کی زوجہ کا بھی انتقال+ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ خواتین کا تعزیتی پیغام

شیخ احمد تیجان کی زوجہ کا بھی انتقال+ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ خواتین کا تعزیتی پیغام

مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ احمد تیجان سیلا کی زوجہ خدیجہ سیلا کا بھی انتقال ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق، مرحوم کی تشییع جنازہ کی رسومات کے دوران ہی ان کی زوجہ نے دم توڑ دیا اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔
خیال رہے کہ افریقہ کے ممتاز عالم دین اور فعال مبلغ سیرالیون ملک میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نمائندے گزشتہ ہفتے جمعرات کو اس دارفانی سے انتقال کر گئے جبکہ مرحوم کی تشییع جنازہ کی رسومات کے دوران ان کی زوجہ خدیجہ سیلا نے بھی دم توڑ دیا۔
مرحوم افریقی ممالک میں مذہب اہل بیت(ع) کے مبلغ اور سیرالیون کی سب سے بڑی مسجد فری ٹاون میں امام جمعہ و جماعت تھے۔
اس افسوسناک سانحے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ خواتین نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

 

404fa363860eca71adca954021ed358b_572.jpg

 

بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إلیه راجعون

سیرالیون میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نمائندے اور انقلابی عالم دین مرحوم شیخ احمد تیجان سیلا کی زوجہ محترمہ خدیجہ سیلا کی موت کی خبر جو شوہر کے تشییع جنازہ کی رسومات میں انتقال کر گئیں، انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس افسوسناک نقصان پر مرحومہ کے پسماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتی ہے اور مرحومہ اور ان کے شوہر کے لیے رحمت اور مغفرت کی دعا جبکہ پسماندگان کے لیے صبر اور عزت کی دعا کرتی ہے۔
شعبہ خواتین و اطفال اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
8*7=? Captcha