دھشتگردوں کے ٹھکانوں کو نابود کرنے پر اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے سپاہ پاسداران کا کیا شکریہ ادا

Tuesday, 20 June 2017
اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ شجاعانہ و جراتمندانہ اقدام جو جنگ بدر کے ایام میں رہبر انقلاب کے حکم سے انجام پایا اس نے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد کو یہ باور کروا دیا کہ ’’ مارو مارو کا زمانہ ختم ہو چکا اب وہ زمانہ ہے جس میں ملت ایران منہ توڑجواب دے گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سپاہ پاسداران کی جانب سے شام کے علاقے دیرالزور میں دھشتگردوں کے ٹھکانے پر کئے گئے حملے کی حمایت کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسلامی ممالک کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے: جس طریقے سے علی بن ابی طالب(ع) کی ذوالفقار بدر و احد اور خندق میں پیغمبر اکرم کی کفار مکہ کے مقابلے میں محافظ تھی اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی ذوالفقار آج بیرونی کفار اور اندرونی منافقین کے مقابلے میں امت مسلمہ اور حقیقی اسلام کی محافظ ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ دنیا کئی سالوں سے مسلسل عالمی استکبار کے زیر دست اور تکفیری وہابی افکار کے زیر سایہ پلنے والے دھشتگردوں کے جرائم اور تشدد کا شکار ہے اور انہوں نے عالم بشریت کا سکون اور اطمینان چھین رکھا ہے۔ یہ دھشتگرد ٹولے جو شام، عراق، مصر، لیبیا، افغانستان، پاکستان، ترکی اور دیگر مغربی ممالک حتی خود امریکہ کی عوام کو بھی اپنے دھشتگردانہ حملوں سے معاف نہیں کرتے براہ راست امریکہ اور اسرائیل کی ایجنسیوں کے زیر سایہ کام کر رہے ہیں۔

اس بیان میں مزید آیا ہے کہ دھشتگردوں کو یہ خام خیالی تھی کہ جس طرح دوسرے ممالک میں باسانی بدامنی پھیلائی جا سکتی ہے اسی طرح ایران میں بھی ہم بآسانی یہ جرائم انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر وہ اس بات سے غافل تھے کہ ایران کی ہر سڑک ایک ایک شہید کے نام سے موسوم ہے جنہوں نے اپنے ملک کی عزت و شرافت کی خاطر اپنی جانیں نثار کی ہیں لہذا اتنی آسانی سے اس ملک میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ تیار نہیں کیا جا سکتا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ملت کے بہادر سپاہیوں نے داعش اور تکفیری ٹولیوں کے جرائم کا سختی سے جواب دیا ملک کو قرآن اور اہل بیت (ع) کے دشمنوں کے نجس وجود سے پاک کیا اور اس کے بعد دیر الزور میں ان کے اڈے پر میزائل مار کر انہیں واصل جہنم کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ شجاعانہ اور جراتمندانہ اقدام جو جنگ بدر کے ایام میں رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے انجام پایا اس نے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد کو یہ باور کروا دیا کہ ’’ مارو مارو کا زمانہ ختم ہو چکا ہے اب وہ زمانہ ہے جس میں ملت ایران جس کو چاہے ناکو چنے چبوا سکتی ہے‘‘۔

اس کاروائی سے علاقے کے مسلمانوں کو بھی یہ پیغام تھا کہ وہ جان لیں کہ جس طرح علی بن ابی طالب کی ذوالفقار بدر و احد و خندق میں پیغمبر اکرم کی محافظ رہی اور اس نے اسلام کو نجات بخشی ایران کی ذوالفقار بھی بیرونی کفار اور اندرونی منافقین کے مقابلے میں امت مسلمہ اور حقیقی اسلام کا دفاع کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران پوری دنیا کو آگاہ کرتا ہے کہ وہ علاقے میں ایک طاقتور اور شجاع ملک ہونے کی حیثیت سے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ دھشتگردی کی جڑیں اکھاڑنے اور دنیا میں دوبارہ امن و سکون کی فضا قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس عظیم کامیابی کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، شہدائے کے اہل خانہ، پارلیمنٹ اور مرقد امام کے شہداء کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ عظیم کامیابی ملت ایران کے نصیب کی۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
1-1=? Captcha